ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پرائیویٹ اسکولوں کو وزیر تعلیم کا انتباہ،فیس ادا نہ کرنے پر آن لائن کلاسس بند نہ کریں

پرائیویٹ اسکولوں کو وزیر تعلیم کا انتباہ،فیس ادا نہ کرنے پر آن لائن کلاسس بند نہ کریں

Sun, 13 Jun 2021 11:16:13    S.O. News Service

بنگلورو،13؍جون (ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے پرائمری وسکنڈری تعلیم ایس سریش کمار نے آج پرائیویٹ اسکولوں کو انتباہ کیا ہے کہ فیس ادا نہ کرنے والے طلبا کو آن لائن کلاسس بند کرنے والے اسکولوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ ریاست میں کوئی بھی پرائیویٹ اسکول فیس ادا نہ کرنے والے طلبا کو آن لائن کلاسس بند نہیں کرسکتے، ایسا کرنے والے اسکول انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس کا سامنا کرنے کے لئے اسکول منتظمین کو تیار رہنا چاہئے۔ فیس ادا نہ کرنے پر آن لائن کلاسس بند کرنے والے اسکولوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے بھی ہدایت دی ہے۔


Share: